سوالنمبر 2- (الف) درج ذیل میں سے کسی ایک جزو کی تشریح کیجئے اور شاعر کا نام بھی لکھیئے۔ فروغ شعلۂ خس یک نفس نفس موج محیط بے خودی ہے (3) ہوس کو پاسِ ناموس وفا کیا تغافل ہائے ساقی کا گلہ کیا (4) دماغ عطر پیراہن نہیں ہے۔ یہ قاتل وعده صبر آزما کیوں (5) غم آوارگی ہائے صبا ، کیا یہ کافر فتنہ طاقت رہا کیا؟
Urdu Literature
This paper
Urdu Literature · all yearsQ. 2 · سوالنمبر 2- (الف) درج ذیل…Q. 3a · سوالنمبر 3- (الف) احمد ندیم…Q. 4 · سوالنمبر 4. درج ذیل نثر…Q. 5 · سوالنمبر 5 کسی ایک موضوع…With this paperPart-I MCQs20Official PDF3 pp← 2022Part II
سوالنمبر 3- (الف) احمد ندیم قاسمی نے پنجاب کے دیہات کو اُردو ادب میں اعتبار بخشا۔ " کپا س کا پھول " کے تناظر میں بحث کیجیے . یا ”ہم عہد یوسفی میں جی رہے ہیں " اس بیان کی روشنی میں مشتاق احمد یوسفی کے فن طنز و مزاح سے آگاہ کیجیے
سوالنمبر 4. درج ذیل نثر پاروں میں سے کسی ایک کی تلخیص کیجئے. (1) انسانی زندگی ایک ایسے عمل مسلسل کا نام ہے جس کا طبعی تحرک کبھی ختم نہیں ہوتا اور جس کی صبا رفتاری کے آگے کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی کرنا ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ برگساں نے زندگی کو ایک ایسے صبا رفتار گھوڑے سے تشبیہ دی ہے جو افق کی تلاش میں سرگرداں کسی مقام پر ٹھہرے بغیر بڑھتا چلا جاتا ہے۔ یوں بھی حرکت ایک مطلق حقیقت ہے اور سکون باعتبار اضافت ہے۔ جو زائد حرکت کی نسبت سے ساکن اور کم حرکت کی نسبت سے متحرک ہوتا ہے۔ اس تسلسل حیات کے برعکس جب جمود کا ذکر ہوتا ہے تو اس سے مراد زندگی کی رفتار کو روک دینا یا اسے جامد کرنا نہیں ہوتا بلکہ مقصد یہ ظاہر کرنا ہوتا ہے کہ زندگی سے تخلیق کی تازگی مفقود ہو گئی ہے اور اسلوب ِ حیات ایک گِھسے پٹے سانچے کو قبول کرنے لگا ہے۔ ایسی صورت میں زندگی کا تسلسل حیوانی سطح پرتو قائم رہتا ہے لیکن اس میں جدت اور تنوع کا کوئ پہلو نظر نہیں آتا ۔ (2) موسم، ماحول ، فطرت، لینڈ سکیپ، جغرافیہ یا جو بھی نام دے لیں ان سے شاعر کی جذباتی ہم آہنگی کوئی ایسی عجیب پُراسرار یا بعیداز فہم نہیں ہونی چاہیے۔ شدت ِ احساس ، نفسی تناؤ یا اعصابیت کی بنا پر شاعر عام لوگوں کے مقابلہ میں موسمی تغیرات کا حساس پیمانہ ثابت ہو سکتا ہے۔ نازک طبع شاعر کے اعصاب تو موسم کےتال پر دھڑکتے ہیں۔ گرمی سے کملا جاتے ہیں۔ سردی سے حظ اُٹھاتے ہیں۔ برسات سے سرشار ہوتے ہیں،حبس سے پُرتناؤ رہتے ہیں اور برسات میں دھمال ڈالتے ہیں۔اس لیے اگر شعراء نے بدلتی رتوں سے تخلیقی اثرات قبول کرتے ہوئے اشعار کو موسم کا آئینہ بنا دیا تو یہ تعجب خیزنہ ہونا چاہیے البتہ برعکس ہونا باعث تعجب ہو سکتا ہے ۔
سوالنمبر 5 کسی ایک موضوع پر سیر حاصل مضمون لکھیئے۔ (الف) پاکستانی ادب پر علاقائی اثرات (ب) حلقئہ ارباب ذوق (ج) کلاسیکی عہد میں اُردو شاعری
Related papers
About this paper
The 2025 CSS Urdu Literature paper set by the Federal Public Service Commission. Question wording only; questions marked “Not yet checked” have not been compared with the official paper yet. Open the official paper beside the questions to check any of them.
Disclaimer Prep Right is independent and not affiliated with FPSC.